قلعہ عبد اللّٰہ میں 16 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق

والدین نے بچے کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے تھے اس کیس کے سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25 ہو گئی

قلعہ عبد اللّٰہ میں 16 ماہ کے بچے میں پولیو کی تصدیق

بلوچستان میں پولیو وائرس کا نیا کیس رپورٹ ہوا ہے،بلوچستان کے ضلع قلعہ عبد اللّٰہ میں 16 ماہ کے ایک بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ والدین نے بچے کو پولیو کے قطرے نہیں پلائے تھے، اس کیس کے سامنے آنے کے بعد بلوچستان میں پولیو وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد 25 ہو گئی۔ محکمۂ صحت کی رپورٹ کے مطابق قلعہ عبد اللّٰہ کے علاقے گلستان میں 16 ماہ کے بچے میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، بچے کا دایاں پاؤں کا نچلا حصہ معذور ہوا ہے۔ متاثرہ بچے کے مطلوبہ ٹیسٹ رواں ماہ کے 2 اور 4 تاریخ کو حاصل کر کے ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری بھجوائے گئے تھے، ٹیسٹ میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ۔  متاثرہ بچے کے والدین اپنے بچے کو انسدادِ پولیو کے قطرے نہیں پلاتے تھے۔