کوہلی کو انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کھیلنے کا مشورہ

کوہلی کو انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کھیلنے کا مشورہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک):  سابق کپتان کپیل دیو نے ویراٹ کوہلی کو مشورہ دیاکہ وہ اپنی انا چھوڑ کر نئے لیڈر کی زیرقیادت کھیلیں۔ کپیل دیو نے کہا کہ کوہلی ابھی مشکل وقت سے گزر رہے ہیں،انھیں بے تحاشا دباؤ کا سامنا ہوگا، انھوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ سنیل گاوسکر نے میری زیرقیادت کرکٹ کھیلی اور پھر میں بھی کرشنم اچاری سری کانت اور اظہر الدین کی کپتانی میں ملک کی خدمت کرتے رہا،میری کوئی انا نہیں تھی۔

سابق کپتان نے مشورہ دیا کہ کوہلی کوبھی اپنی انا چھوڑ کر نوجوان کرکٹر کی زیرقیادت کھیلنا چاہیے۔