وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زید کو ٹیلی فون

حوثی ملیشیا کے گھنائونے دہشت گردانہ حملےکی شدیدمذمت

وزیراعظم کا متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زید کو ٹیلی فون

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زید کو ٹیلی فون کیا اور 17جنوری 2022 کو ابو ظہبی میں شہری سہولیات کے مرکز پرحوثی ملیشیا کے گھنائونے دہشت گردانہ حملےکی شدیدمذمت کی اور متحدہ عرب امارات کی قیادت ، حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ ایسے حملوں کا کوئی جواز نہیں اور ایسے حملوں کے فوری روکے جانے کی ضرورت ہے جو علاقائی امن و سلامتی کے لئے شدید خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نےاس حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

ولی عہد محمد بن زید نے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھرپور حمایت کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس المناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے پاکستانی شہری کے انتقال پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔