پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو ہونگے: محمود الرشید

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 مئی کو ہونگے: محمود الرشید

لاہور :وزیرِ بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 15 مئی کو بلدیاتی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ یہ بات وزیرِ بلدیات پنجاب میاں محمود الرشید نے پنجاب یونیورسٹی لاہور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ براہِ راست بلدیاتی انتخابات میں ہر شہری اپنا نمائندہ خود منتخب کرے گا۔

میاں محمود الرشید نے کہا کہ ماضی میں کسی بھی حکومت نے بلدیاتی اداروں کو کام نہیں کرنے دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ مقامی حکومتوں کو با اختیار نظام دیں، ارکانِ اسمبلی کا کام قانون سازی کرنا ہوتا ہے لیکن وہ بلدیاتی نمائندوں کا کام کر رہے ہیں۔

وزیرِ بلدیات پنجاب نے مزید کہا کہ ارکانِ اسمبلی کبھی فنڈز کے پیچھے اور کبھی ٹھیکیدار کے پیچھے ہوتے ہیں، ہمارا اصل کام عوامی مسائل کا حل اور قانون سازی ہے۔ میاں محمودالرشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلدیات کا سارا کام ارکان اسمبلی اپنے ذمے لیے ہوئے ہیں۔