لاہور :   بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان شالیمار پولیس کے شکنجے میں

قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں: ایس پی سول لائنز

لاہور :   بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان شالیمار پولیس کے شکنجے میں

لاہور (دانش خان )  بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان شالیمار پولیس کے شکنجےمیں, ایس پی سول لائنز  شالیمار کے علاقے میں صدام اور شیر خان گینگ اسلحے کے زور پر بچوں پر تشدد اور منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کرتے تھے 14 جون کو ملزمان نے بچے پر تشدد کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی۔ سوشل میڈیا پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سی سی پی او ذوالفقار حمید اور ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا ایس ایچ او شالیمار عاصم حمید کی سربراہی میں شالیمار پولیس نے تشدد کرنے والے ملزمان کو گرفتار کیا بچے پر تشدد کرنے والا مرکزی ملزم نور خان عرف شیر خان ساتھیوں سمیت گرفتار  ساتھیوں میں شیرخان،صدام مغل، صدام حسین اور مظفر حسین شامل ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کی گئی ایس پی سول لائنز دوست محمد ملزمان بھتہ خوری اور منشیات فروشی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او شالیمار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔ قانون سے کوئی بھی بالاتر نہیں ہوائی فائرنگ کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔