بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے حوالہ سے میٹنگ

ہم پہلے سے بڑھ کر خدمت،حفاظت اور حسن اخلاق کو اپنا شعار بنائیں گے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں گے ضلع بھر میں بے ہنگم ٹریفک کے کنٹرول کرنے میں ٹریفک وارڈن جوانوں کی جرت مندی قابل ستائش ہے:

بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے زیر صدارت ٹریفک مینجمنٹ کے حوالہ سے میٹنگ

بھکر:  تفصیلات کئے مطابق DPO بھکر کی جملہ ٹریفک سٹاف سے پولیس لائن میں میٹنگ منعقد ہوئی۔دوران میٹنگ DPO بھکر نے DSP ٹریفک میڈم نیلو فر حیات اور جملہ ٹریفک سٹاف کو ہدایت کی کہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہم پہلے سے بڑھ کر خدمت،حفاظت اور حسن اخلاق کو اپنا شعار بنائیں گے اپنی ڈیوٹی کو عبادت سمجھ کر کریں گے ضلع بھر میں بے ہنگم ٹریفک کے کنٹرول کرنے میں ٹریفک وارڈن جوانوں کی جرت مندی قابل ستائش ہے آپ اپنے فرض سے مخلص ہو کر انتہائی محنت اور ایمانداری سے اپنے اپنے فرائض سر انجام دیں۔اور عوام الناس سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے پہلے سلام،پھر کلام کو اپنا شعار بنائیں اور ضلع بھکر میں ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیئے بھر پور اقدامات کریں۔کرونا(COVID-19)SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں ٹریفک پولیس سٹاف حکومتی احکامات اور SOP پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے علاوہ ڈرائیوران، کنڈیکٹرز اور عام شہریوں کو کرونا وائرس سے بچا¶ کے لیئے آگاہی دیں ہینڈ سینی ٹائزر، ماسک اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھنے کے لیئے حکومتی احکامات اور SOP پر عمل کروائیں۔مزید DPO بھکر کا کہناتھا کہ بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوران، تیز رفتاری، اور لوڈنگ اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائیں۔اس سلسلہ میں ضلعی پولیس اور ٹریفک پولیس کے ساتھ تعاون کریں حکومتی احکامات اور SOP کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔