آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پوٹھوہار،بالائی سندھ،خیبر پختونخوا ، شمال مغربی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

 آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،پوٹھوہار،بالائی سندھ،خیبر پختونخوا ، شمال مغربی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں بارش کا امکان ہے،محکمہ موسمیات

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت پنجاب ،خطہ پوٹھوہار،بالائی سندھ،خیبر پختونخوا ، شمال مغربی بلوچستان ، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں شام اور رات کے اوقات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ملک کے مغربی اور بالائی اضلاع میں دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاتوقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور بالائی علاقو ں میں جزوی ابر آ لود رہا۔سب سے زیادہ بارش پاراچنار3 اور بنوں میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔سب سے کم درجہ حرارت، لیہہ منفی6، کالام منفی ایک،استوراورگوپس میں ایک ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا.