گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3449 کیس ،40 اموات رپورٹ

ایکٹو کیسز کی تعداد بڑھ کر 27188 ہو گئی ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

 گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3449 کیس ،40 اموات رپورٹ

اسلام آباد : گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئیں۔ ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 40 اموات ہوئیں جن میں سے 17 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 449 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 41 فیصد,لاہور میں 39 فیصد،پشاور میں 26 فیصد اور اسلام آباد میں 51 فیصد مریض ہیں۔

اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 53 فیصد،اسلام آباد میں 40 فیصد،گجرات میں 75 فیصد اور راولپنڈی میں 32 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 42 ہزار 845 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 527, پنجاب میں 15 ہزار 818, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 443, اسلام آباد میں 7 ہزار 291, بلوچستان میں 453,گلگت بلتستان میں 289, آزاد کشمیر میں 1 ہزار 24 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 78 ہزار 314 ہو چکی ہے۔ بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 276 مریض ہیں۔

ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 27 ہزار 188 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 19 ہزار 259 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 11 ہزار 377, بلوچستان میں 19 ہزار 290, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 96, خیبر پختونخوا میں 77 ہزار 972، پنجاب میں 1 لاکھ 93 ہزار 54 اور سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 503 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 757 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 473 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 4 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 919 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 21 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 196 جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 8 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 536 اموات جبکہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 202 اموات، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 328 اموات۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 96 لاکھ 91 ہزار 87 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 601 مریض زیر علاج ہیں