صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب میں کئی سالوں سے منتظرڈاکٹرزکی ریکارڈ ترقیاں

حکومت پنجاب نے اب تک تاریخ میں پہلی مرتبہ سوفیصد میرٹ پر32ہزارڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی کی ہے

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب میں کئی سالوں سے منتظرڈاکٹرزکی ریکارڈ ترقیاں

لاہور:  صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدکی ذاتی دلچسپی اور ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے کئی سالوں سے منتظرڈاکٹرزکی ریکارڈ ترقیاں کردی ہیں۔2018سے اب تک 968میڈیکل افسران،وویمن میڈیکل افسران،سینئر رجسٹرارز،اسسٹنٹ پروفیسرز اور ایسوسی ایٹ پروفیسرزکو ترقی دی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق192میڈیکل افسران و وویمن میڈیکل افسران، 313 سینئررجسٹرارز،358اسسٹنٹ پروفیسرز اور 105ایسوسی ایٹ پروفیسرزکواگلے گریڈ میں ترقی دی گئی ہے۔2018سے اب تک پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے855 سینئر رجسٹرارز،اسسٹنٹ پروفیسرز،ایسوسی ایٹ پروفیسرزاور پروفیسرزکو بھرتی کیاگیاہے۔تفصیلات کے مطابق487سینئررجسٹرارز،265اسسٹنٹ پروفیسرز،81ایسوسی ایٹ پروفیسرزاور22پروفیسرزکو بھرتی کیاگیاہے۔

    صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکے ویژن اور ہدایت کے مطابق کئی سالوں سے منتظر ڈاکٹرزکی ترقیاں اور خالی اسامیوں پر بھرتی کی گئی ہے۔2018میں محکمہ صحت پنجاب 50فیصدخالی اسامیوں کے ساتھ کام کر رہاتھا۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ قلمدان سنبھاتے ہی سب سے پہلے ترقی کے منتظرڈاکٹرزکی ترقیوں اور خالی اسامیوں پر بھرتی کے احکامات جاری کئے۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کے بہترعلاج کیلئے خالی اسامیوں پر بھرتی بہت ضروری تھی۔صوبائی وزیر صحت نے مزیدکہاکہ حکومت پنجاب نے اب تک تاریخ میں پہلی مرتبہ سوفیصد میرٹ پر32ہزارڈاکٹرز،نرسزاور پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی کی ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر اور محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے افسران کو ترقی کے منتظرڈاکٹرزکی ترقی کیلئے ورکنگ پیپرزفوری طوری پر تیارکرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔وقت پر اگلے گریڈ میں ترقی ڈاکٹرزکا بنیادی حق ہے۔پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکی کمی کوپوراکیاگیاہے۔صوبائی وزیر صحت نے کئی سالوں سے منتظرڈاکٹرزکی ترقی کیلئے ذاتی دلچسپی پر محکمہ صحت کے افسران کو شاباش دی۔