فیٹف کے حوالے سے تمام قانون سازی اور اقدامات حکومتی کوششوں اور نیک نیتی کی عکاس ہے: فیاض الحسن چوہان

فروری سے ستمبر کے درمیان موجودہ پارلیمنٹ نے فیٹف کی شرائط پوری کرنے کے لیے 13 بلوں کے ذریعے 10 ترمیمی ایکٹ پاس کی:وزیرِ اطلاعات پنجاب

فیٹف کے حوالے سے تمام قانون سازی اور اقدامات حکومتی کوششوں اور نیک نیتی کی عکاس ہے: فیاض الحسن چوہان

لاہور : وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وزیرِ اعظم عمران خان اور انکی پوری ٹیم کو فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کے لیے دی گئی ڈیڈ لائن سے قبل قانون سازی مکمل کرنے پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیٹف کے حوالے سے تمام قانون سازی اور اقدامات حکومتی کوششوں اور نیک نیتی کی عکاس ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ فروری سے ستمبر کے درمیان موجودہ پارلیمنٹ نے فیٹف کی شرائط پوری کرنے کے لیے 13 بلوں کے ذریعے 10 ترمیمی ایکٹ پاس کیے۔

ان اہم اقدامات سے عالمی مالیاتی اداروں اور بزنس کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد بحال ہونے کے ساتھ ساتھ اندرونی و بیرونی سرمایہ کاری، ترسیلات زر کے ساتھ عالمی برادری کا تعاون بڑھے گا۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الائیڈ پارٹیز فار کرپشن نے اپنے ادوار میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کر کے پاکستان کو گرے لسٹ تک پہنچایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2008 اور 2012   تا 2015 میں بھی پاکستان فیٹف گرے لسٹ میں رہ چکا ہے۔ وزیرِ اطلاعات پنجاب نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں نے اس حوالے مناسب قانون سازی کی ہوتی تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔