بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز

بابر اعظم نے گلیمورگن کے خلاف میچ میں 64 گیندوں پر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور ناقابل شکست 114 رنز بنائے

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز

ٹی ٹوئنٹی طرز کرکٹ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انگلش کاؤنٹی سمرسیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین 5 ہزار رنز بنانے والے تیسرے بلے باز بن گئے۔ بابر اعظم نے گلیمورگن کے خلاف میچ میں 64 گیندوں پر شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کیریئر کی بہترین اننگز کھیلی اور ناقابل شکست 114 رنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں انہوں نے نہ صرف سمرسیٹ کو گلیمورگن کے خلاف فتح دلائی بلکہ اس طرز کرکٹ میں اپنے 5 ہزار رنز بھی مکمل کیے۔