صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر2020 کے دوران متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو 2.13ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا، وفاقی انشورنس محتسب

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر2020 کے دوران متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو 2.13ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا، وفاقی انشورنس محتسب

اسلام آبا :صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی ہدایت پر2020 کے دوران متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو 2.13ارب روپے کا ریلیف فراہم کیا گیا ہے۔منگل کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر عارف علوی سے وفاقی انشورنس محتسب ڈاکٹر محمد خاور جمیل نے ملاقات کی.

وفاقی انشورنس محتسب نے سال 2020 کی رپورٹ صدر مملکت کو پیش کی ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صدر ِپاکستان کی ہدایت کے مطابق سال 2020 میں متاثرہ انشورنس پالیسی ہولڈرز کو 2.13 ارب روپے کی ریلیف فراہم کی گئی ۔سال 2020ء میں 3107 جبکہ 2019 میں 2441 شکایات موصول ہوئیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کے باوجود سال 2020ء میں 2183 شکایات کا ازالہ کیا گیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ وفاقی محتسب انشورنس پالیسی ہولڈرز کے مفادات کا تحفظ یقینی بنانیں۔

وفاقی محتسب انڈسٹری کی بد انتظامی کے خلاف فوری انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں،انہوں نے کہا کہ انشورنس کمپنیوں کی بد انتظامی کے خلاف انصاف کی فراہمی کےلئے ادارے کے دائرہ کار کو بڑھایا جائے۔صدر مملکت نے مئی کے پہلے ہفتے کوئٹہ میں ریجنل دفتر کا افتتاح کرنے کی درخواست بھی منظور کی ۔صدر مملکت نے وفاقی انشورنش محتسب کو فرائض کی ادائیگی میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.