آبی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 69ارب 90کروڑ روپےجاری

آبی وسائل ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 69ارب 90کروڑ روپےجاری

اسلام آباد :وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات وخصوصی اقدامات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں واٹر ریسورسز ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طور پر اب تک 69ارب 90کروڑ19 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردئیے ہیں ۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لیے رواں مالی سال کے دوران 81ارب 25کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔