ترکش فٹبالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی ویڈیو وائرل

ترکش فٹبالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی ویڈیو وائرل

انقرہ: ترکش فٹبالرز کی میچ کے دوران روزہ کھولنے کی وائرل ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کے دل جیت لیے۔

سوشل میڈیا پر ترکش فٹبالرز کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں میچ کے دوران تمام فٹبالرز نے وقفہ میں اپنا روزہ افطار کیا، ترکی کے ایک اسپورٹس پیج نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شئیر کرائی جس میں میچ کے دوران انجری کی وجہ سے وقفہ ہوا تاہم فٹبالرز نے اس کا فائدہ اٹھایا اور روزہ افطار کیا، فٹبالرز کے اس عمل نے انٹرنیٹ صارفین کادل جیت لیا جب کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود مداحوں نے ترکش فٹبالرز کی کامیابی کے لیے دعاکی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔