خوشی ہے سیزن کے آغاز میں ہی مجھے کامیابی ملی ہے، محمد عباس

خوشی ہے سیزن کے آغاز میں ہی مجھے کامیابی ملی ہے، محمد عباس

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی، فاسٹ بالر محمد عباس کا کہنا ہے کہ خوشی ہے سیزن کے آغاز میں ہی مجھے کامیابی ملی ہے۔

 محمد عباس نے اپنے ایک بیان میں کاؤنٹی کرکٹ سے متعلق بات کرتے ہوئے  کہا ہے کہ کاؤنٹی کرکٹ کے لیے میچ میرے لیے بڑی اہمیت رکھتے ہیں، اب مجھے کاؤنٹی کرکٹ کھیلنے کا موقع مل رہا ہے۔

انہوں مزید کہا کہ کوشش ہےفارم کےساتھ ردہم میں آؤں اور ٹیم میں کم بیک کروں۔

محمد عباس نے کہا ہے کہ پاکستان میں ڈومیسٹک کرکٹ نہیں ہو رہی۔واضح رہے کہ محمد عباس نےہیمپشائرکی جانب سےمڈل سیکس کے خلاف 9 وکٹیں حاصل کیں تھیں۔محمد عباس نے پہلی اننگز میں ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں حاصل کیں۔