امجد صابری کی اہلیہ اور بیٹے کی تصاویر وائرل

امجد صابری کی اہلیہ اور بیٹے کی تصاویر وائرل

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی اہلیہ اور بڑے صاحبزادے مجّدد صابری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے امجد صابری کے بڑے بیٹے مجّدد صابری نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔ 

لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے معروف قوال امجد صابری کی اہلیہ اور بڑے صاحبزادے مجّدد صابری کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر زیادہ متحرک رہنے والے امجد صابری کے بڑے بیٹے مجّدد صابری نے حال ہی میں اپنے آفیشل انسٹاگرام پر اپنی والدہ کے ہمراہ کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویروں میں مجّدد صابری اپنی والدہ کی خدمت کرتے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ یہ تصویریں ماں اور بیٹے کے خوبصورت رشتے کو بیان کررہی ہیں۔مجّدد صابری نے ان خوبصورت تصاویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’ماں کی دُعا جنت کی ہوا ہے۔‘اُنہوں نے لکھا کہ ’ماں تو مامتا کا سمندر ہے اور میرا خدا میری ماں کے اندر ہے۔‘