شہزین راحت کے نکاح کی نئی تصاویر وائرل

شہزین راحت کے نکاح کی نئی تصاویر وائرل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی اداکارہ شہزین راحت کے سادگی سے نکاح کے چرچے تو تھے ہی اب اداکارہ نئی تصاویر شیئر کر کے مداحوں کو اپنے اس بڑے دن کا احوال بتارہی ہیں۔

جیو انٹرٹینمنٹ کے سپر ہٹ ڈرامہ سیریل ’خانی‘ میں سارہ علی خان کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ شہزین راحت نے گزشتہ دنوں چپکے سے اور سادگی سے نکاح کر لیا ہے جس کی انہوں نے خوبصورت تصویریں اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہیں اور اپنے مداحوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کیا ہے۔شہزین راحت کی جانب سے اپنے نکاح کی متعدد تصویریں شیئر کی گئی تھیں جسے انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا تھا۔

شہزین راحت کی جانب سے کچھ گھنٹوں قبل اپنے نکاح کی تقریب کی مزید تصویریں شیئر کی گئی ہیں جس میں اُن کا بتانا ہے کہ ’وہ اپنے نکاح پر خود تیار ہوئی تھیں، انہوں نے اپنا میک اپ ، ہیراسٹائل بھی خود بنایا تھا 

پہلے انہوں نے اپنے مداحوں، فالوورز کو اپنے نکاح کی خبر دی، بعد ازاں اُن کی جانب سے مزید تصویر شیئر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’بہت سارے لوگ تذبذب کا شکار ہیں کہ آیا اُن رخصتی ہوئی ہے یا نہیں، انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مزید کہا کہ ’اُن کا ابھی صرف نکاح ہوا ہے جبکہ رخصتی انشا اللّٰہ اس سال کے آخر میں ہوگی۔‘