دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال

اسلام آباد :واپڈا نے مختلف دریاؤں اور آبی ذخائرمیں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔ منگل کو جاری کر دہ اعداد و شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 29400کیوسک اور اخراج 12 ہزارکیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد25900 کیوسک اور اخراج25900کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد48600کیوسک اور اخراج55 ہزار کیوسک،دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد17600کیوسک اور اخراج 6500کیوسک ہے۔

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1409.68 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.260 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1119.50 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.773 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 647.00 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.186 ملین ایکڑ فٹ ہے۔