ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں تفتیش پر آنے والے اخراجات کے چیک تقسیم کیے

 ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان نے ضلع بھر کے تفتیشی افسران میں تفتیش پر آنے والے اخراجات کے چیک تقسیم کیے

تفصیل کے مطابق ڈی پی او بھکر رانا طاہر رحمٰن خان نے ضلع بھر کے پولیس افسران کے تفتیشی کی مد میں آنیوالے اخراجات کے معاوضہ کے چیک تقسیم کیے۔ اس موقع پر ڈی پی او بھکر کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسران سائلین کے لیے آسانیاں پیدا کریں۔تفتیش پر آنے والے اخراجات آپ کو بروقت ملتے رہیں گے۔آپ انتہائی ایمانداری سے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کریں۔آپ حقوق العباد کا خیال رکھتے ہوئے شہریوں کی جان، مال، عزت و آبرو کے تحفظ کیلئے نیک نیتی سے کام کریں اللہ تعالیٰ کامیابی و کامرانی سے نوازیں گے۔