پنجاب حکومت عوام کومعیاری،محفوظ اورآرام دہ سفری سہولتوں کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے:جہانزیب خان کھچی

جس  سے عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں عوامی وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی

 پنجاب حکومت عوام کومعیاری،محفوظ اورآرام دہ سفری سہولتوں کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے:جہانزیب خان کھچی

لاہور: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت عوام کومعیاری،محفوظ اورآرام دہ سفری سہولتوں کی فراہمی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔ انٹرنیشنل ماڈلز سے استفادہ کرکے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں جدید اصلاحات متعارف کروائی جا رہی ہیں جس  سے عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہوں گی۔ یہ بات انہوں نے آج اپنے دفتر میں عوامی وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ صوبائی وزیر جہانزیب کھچی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی قیادت میں عوام کو بین الاقوامی معیار کی سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے مسلسل کوشاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے پیش ِنظر حکومت نے ماحول دوست ٹرانسپورٹ مہیاکرنے کا فیصلہ کیاہے۔

اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور شہر میں تقریباََ پچاس الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی اور ان بسوں کو چارج کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے چارجر بھی لگائے جائیں گے۔ جس کا دائر کار اگلے مرحلے میں صوبے کے باقی شہروں تک بھی بڑھایا جائے گا۔ جہانزیب خان کھچی نے کہا کہ  پنجاب حکومت صوبے میں الیکٹرک بسوں کے ذریعے معیاری کم خرچ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرے گی اور جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مسافروں سے خود کارطریقے سے کرایہ وصول کیا جائے گا۔  انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید تقاضوں کے مطابق ڈھالنے سے عوام کو بہترین ٹرانسپورٹ سروس میسر آئے گی۔