بھارت: یومیہ کورونا کیسز 2 لاکھ 82 ہزار سے اوپر چلے گئے، 441 مریض ہلاک 

بھارت: یومیہ کورونا کیسز 2 لاکھ 82 ہزار سے اوپر چلے گئے، 441 مریض ہلاک 

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک): بھارت میں آٹھ ماہ بعد پہلی بار کورونا وائرس کے یومیہ کیسز 2 لاکھ 82 ہزار سے اوپر چلے گئے۔  بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا کے 2 لاکھ 82 ہزار 977 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

بھارت میں 24 گھنٹوں میں کورونا سے 441 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ ماہرین صحت نے اگلے ماہ کے وسط میں بھارت میں کورونا کیسز میں بلند ترین سطح پر پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔