انارکلی پان منڈی کے قریب زور دار دھماکہ، 3 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی 

انارکلی پان منڈی کے قریب زور دار دھماکہ، 3 افراد جاں بحق ،متعدد زخمی 

  لاہور :انار کلی پان منڈی کے قریب سلنڈر دھماکہ، 20 افراد زخمی جبکہ 5 افراد کی حالت نازک ہے۔  پولیس کے مطابق   سلنڈر دھماکے میں متعدد  افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کو  ریسکیو 1122 کے زریعے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے ۔چار زخمیوں کو میو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے دو کے نام محمد عدیم ولد شجاع عمر 30 سال جمیل ولد عبداللہ عمر 40 سال بتائے جارہے ہیں۔

 سی سی پی او فیاض احمد دیو کا پولیس کو موقع پر ریسکیو کاروائیوں میں مدد دینے کی ہدایت۔سینئر پولیس افسران،امدادی ٹیمیں موقع پر موجود،زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر محمد عابد خان موقع پر پہنچ گئے.