پاکستان کو اہل کوفہ اور دشمنوں نے گھیر رکھا ہے: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

گزشتہ چار عشروں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر پاکستان جیت گیا ہے‘ ہمےںاپنی صفوں سے انتشار ختم کرکے اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو بھی امن کی فضاءکو خراب کرنے کی کوشش کریگا وہ برباد ہو جائیگا‘ دینی مسائل سے متعلق تمام امور مشاورت سے نمٹائے جارہے ہیں: اتحاد امت کانفرنس سے خطاب

پاکستان کو اہل کوفہ اور دشمنوں نے گھیر رکھا ہے: وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری

لاہور:وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے کہا ہے کہ پاکستان کو اہل کوفہ اور دشمنوں نے گھیر رکھا ہے،گزشتہ چار عشروں سے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی گئی مگر پاکستان جیت گیا ہے‘ ہمں اپنی صفوں سے انتشار ختم کرکے اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت ہے جو بھی امن کی فضاءکو خراب کرنے کی کوشش کریگا وہ برباد ہو جائیگا‘موجودہ حالات میں علماءکرام کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا‘ مسلمانوں میں انتشار پھیلانے والوں کی سرکوبی کیلئے ہمیں متحد ہونا چاہئے‘ دینی مسائل سے متعلق تمام امور مشاورت سے نمٹائے جارہے ہیں‘ ہمیں اختلافات کو ختم کرنا ہے اور اتحاد کو فروغ دےنا ہے‘ وہ اتوار کی شام ادارہ منہاج الحسین اور تحریک حسینیہ کے زےر اہتمام منعقدہ اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں سازشوں کے ذریعے فتنہ فسادات برپا کرنے کی تمام کوششےں ناکام ہوئےں‘ ہمیں اختلافات اور انتشار پھیلانے والوں سے لاتعلقی کا اعلان کرنا ہو گا اور اتفاق‘ اتحاد و یکجہتی کی فضاءکوقائم کرنا ہو گا‘ انہوں نے کہا کہ علماءکرام کی صفوں میں اتحاد ویکجہتی وقت کی اہم ضرورت ہے‘ ہمیں مسلمانوں میں انتشار پھیلانے والوں کی سرکوبی کیلئے متحد ہونا چاہئے‘ عظیم ہستیوں کیخلاف بعض شرپسند عناصر کی نازیبا گفتگو سے مسلمانوں کی روح زخمی ہوتی ہے‘ علماءو مشائخ امت کے اتحاد کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کریں‘ انہوں نے کہا کہ طالبان ناکام ہو چکے ہیں‘ پاکستان جیت چکا ہے‘ہمارے پڑوس میں ازلی اور ابدی دشمن موجودہ جو شیعہ سنی فساد پھیلانا چاہتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ہمیں انتشار کو ختم کرنا ہے اور اتحاد کو فروغ دینا ہے‘ ظالم کا کسی فرقہ سے تعلق نہیں ہوتا‘ مظلوم مظلوم ہوتا ہے اور ظالم ظالم ہوتا ہے جو انتشار پھیلا رہے تھے وہ اس ملک اور مٹی کے دشمن تھے‘ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت دوبارہ ملک میں امن کی جو فضاءقائم ہوئی ہے جس کیلئے بہت قربانیاں دی گئی ہیں ، اب جو بھی امن کی فضاءکو خراب کرنے کی کوشش کریگا وہ نیست و نابود ہو جائے گا‘ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت مذہبی معاملات میں علماءکرام سے مشاورت کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے‘ علماءکرام فسادی عناصر سے لاتعلقی کا اظہار کریں‘ وفاقی وزیر نے علماءو مشائخ کو کانفرنس کے انعقاد پرمبارکباد پیش کی اور انہیں امت مسلمہ میں اتحاد‘ اتفاق‘ یگانگت کا درس دینے کی ضرورت پر زور دیا‘ کانفرنس میں شیعہ سنی مشائخ سمےت تمام مسالک کے جید علما‘ نمائندہ و دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی اور اس موقع پر علماءو مشائخ نے اپنے اپنے مطالبات پیش کئے۔