صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسڑکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ہنگامی دورہ

ڈی آئی جی جیلز فیصل آباریجن سعید اللہ گوندل اور سپرنٹندنٹ جیل آصف عظیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے پوری جیل کا مکمل وزٹ کیا،قیدیوں سے ملاقات کی

صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسڑکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ہنگامی دورہ

لاہور : صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے آج ڈسڑکٹ جیل ٹوبہ ٹیک سنگھ کا ہنگامی دورہ کیا۔ ڈی آئی جی جیلز فیصل آباریجن سعید اللہ گوندل اور سپرنٹندنٹ جیل آصف عظیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ صوبائی وزیر جیل خانہ جات نے پوری جیل کا مکمل وزٹ کیا،قیدیوں سے ملاقات کی اور ان سے جیل انتظامیہ کے رویے و مسائل کے متعلق پوچھا۔ صوبائی وزیر نے جیل کی کنٹین اور اسیران کو دئیے جانے والے کھانے کی کوالٹی اور مقدار پہ اطمینان کا اظہار کیا۔ زوار حسین وڑائچ نے ہدایت کی کہ کسی بھی قیدی کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور تشدد ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نےجیل کےبہترین نظام اور نظم وضبط پر ڈی آئی جی جیلز اور انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔