ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کو جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات دینے والے مخبر شہری کو پھانسی دے دی

ایرانی عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمٰعیلی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج علی الصبح امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی ہے

ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی کو جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات دینے والے مخبر شہری کو پھانسی دے دی

ایران نے امریکی انٹیلی جنس ایجنسی سی آئی اے کو جنرل قاسم سلیمانی کی معلومات دینے والے مخبر شہری کو پھانسی دے دی۔ ایرانی عدلیہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج علی الصبح امریکا اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کرنے والے ایرانی شہری کو پھانسی دے دی گئی ہے۔   انہوں نے کہا کہ محمود موسوی ماجد پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے اندر امریکا کے لیے جاسوسی کر رہا تھا اور مختلف ادوار میں کچھ فوجی کمانڈروں خاص طور پر جنرل قاسم سلیمانی کی سرگرمیوں اور ان کے ٹھکانوں سے دشمنوں کو مطلع کرتا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس 3 جنوری کو ایرانی جنرل قاسم سلیمانی عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔ اس حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے۔