شہر قائد کراچی کے پانچ ٹاؤن اور 23 یوسیز میں پولیو کی خصوصی مہم جاری

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق مہم میں 1400 سے زائد پولیو رضا کاروں کی ٹیمں حصہ لے رہی ہیں

 شہر قائد کراچی کے پانچ ٹاؤن اور 23 یوسیز میں پولیو کی خصوصی مہم جاری

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ شہر قائد کراچی کے پانچ ٹاؤن اور 23 یوسیز میں پولیو کی خصوصی مہم جاری ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما ڈاکٹر عذرا پیچوہو کے مطابق مہم میں 1400 سے زائد پولیو رضا کاروں کی ٹیمں حصہ لے رہی ہیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ رضاکاروں کے تحفظ کے لیے پولیس اور رینجرز کی خدمات بھی حاصل کیں گئیں ہیں۔ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کورونا لاک ڈاؤن کے دوران خصوصی پولیو مہم سے متعلق مزید کہنا تھا کہ  پولیو کی خصوصی مہم میں حصہ لینے والے رضاکاروں کو ماسک، دستانے اور ہینڈ ٹائزر بھی فراہم کیے گئے ہیں۔