جسٹس سردار محمد اسلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے 4 بجے کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔

جسٹس سردار محمد اسلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم کورونا کے باعث انتقال کر گئے ۔ اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے مطابق سابق چیف جسٹس سردار محمد اسلم کی نمازجنازہ آج شام ساڑھے 4 بجے کہوٹہ میں ادا کی جائے گی۔ واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے 31 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ ایک ہی دن میں 1587 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں 19 ہزار 108 ٹیسٹ کیے گئے ہیں۔