بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈوان جاری،بھاری مقدار میں اسلحہ،منشیات اور مجرمان اشتہاری گرفتار

ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے احکامات پر تھانہ کلورکوٹ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن

بھکر پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈوان جاری،بھاری مقدار میں اسلحہ،منشیات اور مجرمان اشتہاری گرفتار

بھکر: ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکے احکامات پر تھانہ کلورکوٹ کے علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن تفصیلات کے مطابق جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا تنگ کرنے کیلئے بھکر پولیس کی طرف سے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کی کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ کاروائی کا مقصد ناجائز اسلحہ کا تدارک اور معاشرتی جرائم کا خاتمہ کرنا ہے۔ اس ضمن میں ایس ایچ او تھانہ کلورکوٹ SI سجاد حسین ڈھانڈلہ نے کلورکوٹ کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ ایس ایچ او کے زیر قیادت جملہ نفری تھانہ نے سرچ آپریشن میں حصہ لیا۔

اس دوران اطہر ولد عبدالعیلم قوم راجپوت سکنہ کلورکوٹ سے پسٹل 30 بور معہ 3 ضرب کارتوس،اسمعیل ولد اللہ بخش قوم چد ھٹرسکنہ سیدوالہ سے کاربین 12 بور معہ 5 ضرب کارتوس،محمد یوسف ولدمحمد شریف قوم واونہ سکنہ پپلاں سے پسٹل 30 بور معہ 7 ضرب کارتوس برآمد کرلیے،جبکہ 3 مجرمان اشتہاری عامر حیات ولد غلام حسن قوم ورک سکنہ پپلآں،محمد امیر ولد اورنگزیب سکنہ واونہ والہ،رمضان ولد نور احمد سکنہ واونہ والہ کو گرفتار کرلیا۔

ایک اور کاروائی میں SHO سٹی دریاخان نے دوران گشت وپڑتال ملزم مسمی محمد جون ولد محمد وزیر قوم مسلم شیخ سے 2250 گرام چرس برآمد کر لی۔SHO صدر بھکر نے ملزم مسمی فلکشیر سے رائفل 44 بور معہ 5 ضرب کارتوس برآمد کرلیے۔ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج کرکے مزید کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے