بھولا ٹینشن , اِن ٹینشن میں آگیا سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ملزم بھولا ٹیسنشن کی ویڈیوز پر نوٹس لیا تھا، ملزم بھولا ٹینشن ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی ویڈیوز اپلوڈ کرکے خوف و ہراس پھیلاتا تھا

بھولا ٹینشن , اِن ٹینشن میں آگیا سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور( دانش خان ) بھولا ٹینشن اِن ٹینشن میں آگیا سوشل میڈیا پر اسلحہ اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیوز اپلوڈ کرنے والا ملزم گرفتار، ملزم بھولا ٹینشن کےخلاف مقدمہ درج، حوالات میں بند، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے ملزم بھولا ٹیسنشن کی ویڈیوز پر نوٹس لیا تھا، ملزم بھولا ٹینشن ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی ویڈیوز اپلوڈ کرکے خوف و ہراس پھیلاتا تھا، کیپٹن(ر) محمد اجمل کے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کے ساتھ تصاویر، ویڈیوز اپلوڈ کرنا قانون جرم ہے، ایس پی اقبال ٹاﺅن ذوالفقار حمید کی ہدایت پر ڈیجیٹل مانیٹرنگ بھی جاری ہے