لاہور: ڈسٹرکٹ جیل جہلم پرآج آزمائشی مشقیوں(Mock Excerise)کا انعقاد

سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منشا سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے

لاہور: ڈسٹرکٹ جیل جہلم پرآج آزمائشی مشقیوں(Mock Excerise)کا انعقاد

لاہور: ڈسٹرکٹ جیل جہلم پرآج آزمائشی مشقیوں(Mock Excerise)کا انعقاد کیا گیا۔سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منشا سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاء انفورسمنٹ سے منسلک تمام اداروں نے شرکت کی۔ایمرجنسی پلان بنایا گیا تاکہ جیل میں دہشت گردوں کے حملے کی فرضی صورتحال پیدا کی جاسکے۔11بجے صبح وارڈر نے کنٹرول روم سے واکی ٹاکی کے ذریعے دہشت گردوں کے اچانک حملے سے آگاہ کیا۔

سائرن بجانے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔تمام جیل کو مکمل لاک آپ کر دینے کے بعد تمام وارڈر اور افسران کی جانب سے مستعد ردعمل کا مظاہرہ کیا گیا پولیس وائرلیس کنٹرول اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول کو واقعہ کی اطلاع کی گئی۔ ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کی تمام لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں اور آئی ایس برانچ کے اہلکار فوری طور پر جیل ہذا پہنچ گئے۔ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ وارڈرز نے جیل کی عمارت کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔تاکہ دہشت گردوں کے حملے کو روکا جا سکے۔ ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار وں نے بھی دہشت گردوں کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا۔

ایمرجنسی صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نبٹا گیا اور دہشت گردوں کو منتشر کیا گیا۔ 11بجکر 25منٹ پر کلیئرنس الارم بجنے کے بعد موک ایکسائز اختتام پذیر ہو گئیں۔ایکسائز کے دوران معمول کے ایمرجنسی پلان کے ساتھ بمب ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے آتش گیر مواد اور خود کش جیکٹس کو تلف کیا گیا۔