لاہور:ایڈیشنل سیشن جج راجن پور میاں خادم حسین کا آج ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ

سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالصبور سکھیرا بھی اس موقع پر موجود تھے

لاہور:ایڈیشنل سیشن جج راجن پور میاں خادم حسین کا آج ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ

لاہور: ایڈیشنل سیشن جج راجن پور میاں خادم حسین نے آج ڈسٹرکٹ جیل راجن پور کا دورہ کیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل عبدالصبور سکھیرا بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایڈیشنل سیشن جج نےجیل کچن کا وزٹ کیا اورجیل ہسپتال میں مریض قیدیوں کی عیادت کی۔میاں خادم حسین نے جوینائل وارڈ میں نوعمر اسیران کے مسائل سنےاورکویڈ۔19سے نبٹنے کے لیے کۓ جانے والے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل سیشن جج نے جیل کی صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال کو بھی سراہا۔