لاہور :  صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ کا معروف کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار

اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے"نیلام گھر"شو سے عروج حاصل کیا۔ان کا خلا کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا

لاہور :  صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ کا معروف کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہار

لاہورصوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے معروف کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی وفات پر گہرے دکھ و غم کا اظہارکیا ہے۔اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ طارق عزیز نے"نیلام گھر"شو سے عروج حاصل کیا۔ان کا خلا کبھی پورا نہیں کیا جا سکتا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ اپنے کام میں کمال کی مہارت رکھتے تھے اور سچا جذبہ و محب الوطنی ان میں بدرجہ اتم موجود تھی۔اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو یہ صدمہ ہمت و حوصلے سے برداشت کرنے کی توفیق عطا کرے۔