کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کو پیچیدہ قرار دے دیا

اگست میں زمبابوے ٹیم کی میزبانی اور ستمبر میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے, واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگزبھی ٹی 20 ورلڈ کپ کو غیرحقیقی قرار دے چکے ہیں: نک ہاکلے

 کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کو پیچیدہ قرار دے دیا

آسٹریلیا: کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد کو پیچیدہ قرار دے دیا ہے۔ نک ہاکلے نے کہا کہ انٹرنیشنل سفری اجازت سے پہلے ہی اسٹیڈیمزمیں شائقین کے آنے کا امکان ہے، کیونکہ کراؤڈ کی اجازت سے بڑا چیلنج 15 ٹیموں کوملک میں بلانا ہے۔باہمی سیریزجس میں ایک ٹیم کوبلانا ہوتا ہے اس کے مقابلے ایک بڑا چیلنج ہیں، پندرہ ٹیموں کو بلانا اورایک شہرمیں چھ سات ٹیموں کو رکھنا پیچیدہ ہے۔ نک ہاکلے کا کہنا تھا کہ اگست میں زمبابوے ٹیم کی میزبانی اور ستمبر میں دورہ انگلینڈ کے حوالے سے فیصلہ ہونا ہے۔ واضح رہے کہ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئرمین ایرل ایڈنگزبھی ٹی 20 ورلڈ کپ کو غیرحقیقی قرار دے چکے ہیں۔