دنیا بھر میں کیلے کی فصل کو فنگس کے خطرات لاحق

دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا اس وقت شکار ہے ایک خطرناک وباء کا جو ٹراپیکل ریس 4 فنگس کی ایک قسم ہے جو 30 برسوں سے دنیا بھر میں کیلوں کی فصل کو نقصان پہنچا رہی ہے

دنیا بھر میں کیلے کی فصل کو فنگس کے خطرات لاحق

دنیا بھر میں کیلے کی فصل کو فنگس جیسی بیماری سے خطرات لاحق ہوگئے ، بڑے پیمانے پر فصل تباہ ہونے سے دنیا میں کیلے کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا اس وقت شکار ہے ایک خطرناک وباء کا جو ٹراپیکل ریس 4 فنگس کی ایک قسم ہے جو 30 برسوں سے دنیا بھر میں کیلوں کی فصل کو نقصان پہنچا رہی ہے۔ لیکن گزشتہ دس برس میں اس کا پھیلاو کئی گنا بڑھ چکا ہے، یہ فنگس سب سےپہلے ایشیا میں سامنے آیا جو بعد میں وسطی اور لاطینی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا تک پھیل گیا۔

آسٹریلوی سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیاں کرکے کیلےکی ایسی فصل بنالی ہے جو اس بیماری سے محفوظ رہ سکتی ہے لیکن اس کا مستقل حل دریافت نہیں ہوسکا ہے ۔