چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی کورونا وائرس سے جاں بحق

ڈاکٹر خالد مسعود گزشتہ 10 روز سے کورونا کے باعث طیب اردگان اسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر خالد کی تدفین آبائی علاقہ تونسہ میں کی جائے گی

چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی کورونا وائرس سے جاں بحق

چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی کورونا وائرس سے جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر خالد تحسین کے مطابق چیسٹ اسپیشلسٹ ڈاکٹر خالد مسعود قیصرانی ڈی جی خان اسپتال میں تعینات تھے۔ ڈاکٹر خالد مسعود گزشتہ 10 روز سے کورونا کے باعث طیب اردگان اسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج تھے جہاں آج وہ انتقال کرگئے۔ ڈاکٹر خالد کی تدفین آبائی علاقہ تونسہ میں کی جائے گی ۔ واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس اتنی تیزی سے پھیل رہا ہے کہ مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی ممالک کی فہرست میں پاکستان 13 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 6 ہزار 604 نئے کورونا مریض سامنے آئے ہیں جبکہ مزید 153 افراد اس وائرس کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار 666 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 3 ہزار 382 تک جا پہنچی ہے۔ کورونا وائرس کے ملک میں 1 لاکھ 4 ہزار 780 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جبکہ 63 ہزار 504 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔