امریکا، ماسک نہ پہننے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا

ایک امریکی ایئرلائنز سے ایک مسافر کو اس وقت جہاز سے نیچے اتار دیا گیا جب اس نے کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس ماسک پہننے سے انکار کر دیا

امریکا، ماسک نہ پہننے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا

امریکا، ماسک نہ پہننے پر مسافر کو جہاز سے اتار دیا گیا  امریکا میں جہاز کے مسافر کو اس لیے جہاز سے اتار دیا گیا کیونکہ اس نے ماسک پہننے سے انکار کردیا تھا ، یہ امریکی تاریخ کا پہلاواقعہ ہے۔ اس حوالے سے امریکی خبر رساں ادارے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر خبر میں بتایا کہ ایک امریکی ایئرلائنز سے ایک مسافر کو اس وقت جہاز سے نیچے اتار دیا گیا جب اس نے کورونا وائرس سے متعلق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فیس ماسک پہننے سے انکار کر دیا۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہ امریکا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ یاد رہے کہ امریکی فضائی کمپنیوں نے گزشتہ ہفتے سے ماسک سے متعلق پالیسی کو مزید سخت کردیا ہے۔