گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3876 کیس ،42 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 3876 کیس ،42 اموات رپورٹ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر

اسلام آباد :گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث پنجاب کے بعد خیبرپختونخواہ میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 42 اموات ہوئیں جن میں سے 15 اموات وینٹیلیٹرز پر موجود مریضوں کی تھیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3 ہزار 876 افراد کے کووڈ۔ 19 ٹیسٹ مثبت آئے۔ملک کے 4 بڑے شہروں میں وینٹیلیٹرز پر کووڈ۔ 19 کے مریضوں کے تناسب کے لحاظ سے ملتان میں 41 فیصد,لاہور میں 40 فیصد،پشاور میں 29 فیصد اور اسلام آباد میں 46 فیصد مریض ہیں۔اسی طرح سے ملک کے چار بڑے شہروں میں آکسیجن کی سہولیات والے بستروں پر کورونا کے مثبت کیسسز کے تناسب کے لحاظ سے پشاور میں 57 فیصد،اسلام آباد میں 44 فیصد،گجرات میں 75 فیصد اور راولپنڈی میں 32 فیصد مریض ہیں۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کووڈ۔19 کے 40 ہزار 946 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے سندھ میں 10 ہزار 445, پنجاب میں 15 ہزار 212, خیبرپختونخوا میں 7 ہزار 753, اسلام آباد میں 5 ہزار 958, بلوچستان میں 362,گلگت بلتستان میں 330, آزاد کشمیر میں 866 ٹیسٹ شامل ہیں۔ اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ 79 ہزار 760 ہو چکی ہے۔

بلوچستان،گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں کووڈ۔19 کا کوئی بھی مریض اس وقت وینٹیلیٹرز پر نہیں ہے جبکہ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے لیے مختص وینٹیلیٹرز پر 277 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 کے ایکٹو کیسز کی تعداد 29 ہزار 576 ہے۔ ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 لاکھ 23 ہزار 135 ہے جن میں سے آزاد کشمیر میں 11 ہزار 483, بلوچستان میں 19 ہزار 306, گلگت بلتستان میں 4 ہزار 967، اسلام آباد میں 50 ہزار 843, خیبر پختونخوا میں 78 ہزار 653، پنجاب میں 1 لاکھ 95 ہزار 87 اور سندھ میں 2 لاکھ 62 ہزار 796 مریض ہیں۔ ملک بھر میں کووڈ۔19 سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 13 ہزار 799 ہے جن میں سے سندھ میں 4 ہزار 478 اموات جبکہ اسی دوران 5 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے، پنجاب میں 5 ہزار 944 اموات جبکہ گزشتہ روز 23 مریض ہسپتالوں میں اور 2 مریض گھروں میں قرنطینہ کے دوران اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،خیبر پختونخوا میں 2 ہزار 202 جبکہ 6 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،اسلام آباد میں کل 539 اموات جبکہ3 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے،بلوچستان میں 203 اموات جبکہ گزشتہ روزایک مریض ہسپتال میں اس وائرس سے جاں بحق ہوا، گلگت بلتستان میں 103 اموات، آزاد کشمیر میں اس وائرس سے 330 اموات گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 مریض ہسپتالوں میں اس وائرس سے جاں بحق ہوئے۔اب تک ملک بھر میں کووڈ۔19 کے 97 لاکھ 32 ہزار 33 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں کووڈ۔19 کے علاج کیلئے مختص 631 ہسپتالوں میں 2 ہزار 657 مریض زیر علاج ہیں