زمبابوے کو شکست، افغانستان کی ٹی ٹونٹی سیریز میں برتری

زمبابوے کو شکست، افغانستان کی ٹی ٹونٹی سیریز میں برتری

ابوظہبی:  افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 45 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز کا بڑا سکور کھڑا کر دیا۔ اوپنر عثمان غنی 49 اور کریم جنت 53 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔194 رنز کے بڑے ٹارگٹ کے جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18 ویں اوور میں 148رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ زمبابوے کے بلے باز ریان بوری 40 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ افغانستان کے سپنر راشد خان نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ محمد نبی کو آل راؤنڈ کارکردگی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔