نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کر لی

ڈونیڈن:نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں بنگلہ دیش کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز میں0-1کی برتری حاصل کر لی۔ فاتح ٹیم نے 132 رنز کا ہدف 22 ویں اوور میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہینری نکولس نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی، ٹرینٹ بولٹ نے 4 کھلاڑیو کو آئوٹ کیا اور مرد میدان قرار پائے۔

ہفتہ کو یونیورسٹی اوول، ڈونیڈن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا، بنگلہ دیشی ٹیم نیوزی لینڈ کی مضبوط بائولنگ لائن کے سامنے ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 41.5 اوورز میں 131 رنز بناکر آئوٹ ہو گئی۔ محمد اللہ 27 ، مشفق الرحیم 23 اور لٹن داس 19 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان تمیم اقبال 13، سومیا سرکار صفر، محمد متھن 9 ، مہدی حسن میراز ایک، مہدی حسن 14، تسکین احمد 10 اور حسن محمود ایک رن بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ٹرینٹ بولٹ نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کیا اور 24 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

مچل سینٹنر اور جمیز نیشم نے دو، دو جبکہ میٹ ہینری نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے مطلوبہ ہدف بآسانی 21.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ مارٹن گپٹل 38 اور ڈیون کونوے 27 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ ہینری نکولس نے 49 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ حسن محمود اور تسکین احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ٹرینٹ بولٹ کو میچ کا بہترین پلیئر قرار دیا گیا