کروونا وباء سے نمٹٹے ہوئے ڈینگی کے سدباب کیلئے بھی ٹیم ورک کے ساتھ موثر اورنتیجہ خیز اقدامات کو ہرصورت یقینی بنانا ہوگا صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ

 حکومت پنجاب کی ہدایات اورترجیحات کے تحت ان دونوں موذی امراض کے خاتمے کو ہر سطح پر یقینی بنانے کیلئے متحرک،فعال اور ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں

کروونا وباء سے نمٹٹے ہوئے ڈینگی کے سدباب کیلئے بھی ٹیم ورک کے ساتھ موثر اورنتیجہ خیز اقدامات کو ہرصورت یقینی بنانا ہوگا صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ

لاہور : صوبائی وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ کورووناکی وباء سے نمٹنے کے ساتھ ہی انتظامیہ‘ محکمہ صحت اور دیگر اداروں کوڈینگی کے سدباب کیلئے بھی ٹیم ورک کے ساتھ موثر اورنتیجہ خیز اقدامات کو ہرصورت یقینی بنانا ہوگا اور اس سلسلہ میں کوتاہی ہمیں خدانخواستہ ایک اورمشکل صورتحال سے دوچارکرسکتی ہے جس کے ہم متحمل نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ڈینیگی کے پھیلاؤ کو روکنا بھی اہم حکومتی ترجیح ہونے کے ناطے ہم سے تمام ممکنہ اقدامات اور وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس عفریت کو جڑ سے ختم کرنے کاتقاضا کرتی ہے اور انہیں پوری توقع ہے کہ جس خلوص نیت تندہی اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر ہمارے ادارے افسران اور ملازمین کورونا جیسے موذی مرض کو شکست دینے کیلئے میدان عمل میں موجود ہیں اسی طرح ہم انشاء اللہ ڈینگی کو بھی جڑ سے ختم کرنے میں کوئی کوتاہی روا نہیں رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات اورترجیحات کے تحت ان دونوں موذی امراض کے خاتمے کو ہر سطح پر یقینی بنانے کیلئے متحرک،فعال اور ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی خدمت کے جذبے سے سرشارمتعلقہ افسران اورتشکیل دی گئی ٹیمیں ذمہ داریوں کی بہترین ادائیگی کیلئے کوشاں ہیں اور اب تک کی کارکردگی اورنتائج حوصلہ افزاء ہیں۔انہوں نے امیدظاہر کی کہ اس معیار کو برقرار رکھا جائے گااور فرائض کی ادائیگی عبادت اور خدمت سمجھ کر اسی طرح جوش وجذبے سے جاری رکھی جائے گی۔

ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں‘ گندم خریداری‘ منافع خوروں کے خلاف کئے جانے والے اقدامات اوردیگر سرگرمیوں کے حوالہ سے دی جانے والی بریفنگ   کے دوران واضح کیا کہ کورونا اورڈینگی کے ساتھ ہماری جنگ جاری رہے گی تاہم اس  دوران ترقیاتی سرگرمیوں کو بھی اب معمول کے مطابق بحال کیا جانا ہوگا تاکہ تعلیم‘ صحت‘پینے کے صاف پانی کی فراہمی‘ ذرائع نقل و حمل میں بہتری اور حکومت کے دیگر ترقیاتی ایجنڈے کی تکمیل کے ذریعہ عام آدمی کودرپیش مسائل کا پائیدار حل یقینی بنا کراس کامعیارزندگی بلند کیا جاسکے۔

انہوں نے منافع خوروں کی سرکوبی کیلئے بھی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ آٹا چینی‘ گھی‘ آئل پھل اورسبزیوں کے مقررہ نرخوں پرعملدرآمد کروائیں اور من مانے نرخ وصول کرنیوالے گراں فروشوں کے ساتھ آھنی ہاتھوں نمٹتے ہوئے صارفین کوہرممکن ریلیف فراہم کریں۔ انہوں نے افسران پرزوردیا کہ وہ اپنے فرائض کی مخلصانہ ادائیگی کو یقینی بنائیں تاکہ عام آدمی کا حکومتی اداروں پر اعتماد بحال ہوسکے اورروزمرہ مسائل کاخاتمہ ممکن ہو۔ انہوں نے بالخصوص صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بھی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے میونسپل افسران پر زور دیا کہ وہ اپنی کارکردگی میں واضح بہتری لائیں اور سینٹری سٹاف کوڈیوٹی کا پابند بناکرصفائی کی صورتحال میں خاطر خواہ بہتری کاٹارگٹ حاصل کریں۔