میاں اسلم اقبال کا ایمپوریم شاپنگ مال جوھر ٹاون کادورہ، ایس اوپیز پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان

اپنے پیاروں اور بزرگوں کو کرونا سے بچانا ہے تو احتیاطی تدابیر اختیار کرناہوں گی، میاں اسلم اقبال کی میڈیا سے گفتگو

میاں اسلم اقبال کا ایمپوریم شاپنگ مال جوھر ٹاون کادورہ، ایس اوپیز پر عملدرآمد پر اظہار اطمینان

لاہور : صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے آج جوھر ٹاون کے میگا شاپنگ مال کادورہ کیا اور ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیا، انتظامیہ کی جانب سے سماجی فاصلے برقرار رکھنے،ہینڈ سینی ٹائیزر، ماسک اور قطار مینجمنٹ سسٹم بارے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور ایس اوپیز پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی گئی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ایمپوریم مال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں ایس اوپیز پر پوری طرح عملدرآمدہورہاہے، ماسک کے بغیر کوئی نظر نہیں آیا، سماجی فاصلوں کو بھی برقرار رکھا گیا ہے اور دکان دار شیلڈ پہن کر گاہکوں کو ڈیل کر رہے ہیں۔

امیدہے کہ دیگر شاپنگ مالز پر بھی اسی طرح ایس اوپیز پر عملدرآمد ھو رہاہوگا،انہوں نے کہا کہ ہمیں خود کو، اپنے پیاروں، بزرگوں، دوستوں اور عزیز واقارب کو کرونا کی وبا سے بچانے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ھوگا، انہوں نے کہا کہ جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو کاروبار کی اجازت کے حوالے سپریم کورٹ کے احکامات پر پوری طرح عمل کیا جائے گا اور مارکیٹوں کے اوقات کار بڑھانے کے لئے کابینہ میں غور ھو رہا ھے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مساجد میں عبادات اور اجتماعات کے حوالے سے حکومت کے ساتھ طے کردہ 20نکات پر عملدرآمد ضروری ھے، انہوں نے کہا کہ 50فید ٹرانسپورٹ کھل چکی ھے، اگر ایک ہی خاندان کے افراد ایک شہر سے دوسرے شہر سفر کر رہے ہیں تو انہیں اکٹھے بیٹھایا جاسکتا ہے تاہم اجنبی مسافروں کے درمیان فاصلہ برقرار رکھنا ضروری ھے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچنے چاہیے امیدہے کہ تمام ٹرانسپورٹرز قواعد و ضوابط پر عمل کریں گے، میاں اسلم اقبال نے کہا کہ مشکل حالات میں حکومت تاجروں کے ساتھ کھڑی ھے، تاجر صرف پیسہ کمانے کے چکر میں ایس اوپیز کو نطر انداز نہ کریں، مارکیٹوں میں ایس اوپیز پر عملدرآمد کریں، ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عید پر سینما اور تھیٹر نہیں کھولے جاسکتے۔