میاں اسلم سے فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کے وفد کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کے وفد کی جانب سے  پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دیا گیا۔ جنرل منیجرر محمد اختر نے کہا کہ ہمارہ گروپ صوبے میں سیمنٹ پلانٹ لگانا چاہتا ہے، حکومت سہولت دے

میاں اسلم سے فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کے وفد کی ملاقات، پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ

لاہور:   صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم سے جنرل منیجر فاطمہ فرٹیلائزر گروپ محمد اختر اور پراجیکٹ منیجر ناصر بھٹی نے  ملاقات کی۔ پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں صوبے میں سرمایہ کاری کے مواقع پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کے وفد کی جانب سے  پنجاب میں سرمایہ کاری بڑھانے کا عندیہ دیا گیا۔ جنرل منیجرر محمد اختر نے کہا کہ ہمارہ گروپ صوبے میں سیمنٹ پلانٹ لگانا چاہتا ہے، حکومت سہولت دے۔

صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے اس عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو اندرونی اور بیرونی سرمایہ کاری کا مرکزبنائیں گے، سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول اور سرمایہ کار دوست پالیسی بنائی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔ فاطمہ فرٹیلائزر گروپ کی پنجاب میں نئی سرمایہ کاری کا خیر مقدم کرتے ہیں۔  صوبے میں نئے سیمنٹ پلانٹس لگانے کے حوالے حائل رکاوٹیں دور کر ینگے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے سرمایہ کاری کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔ کرونا کی وجہ سے ڈوبتی معیشت کوسرمایہ کاری بڑھا کر ہی سہارہ دیا جاسکتا ہے۔ پنجاب حکومت سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے۔