اے کیٹیگری میں شمولیت اعزاز سمجھتا ہوں، شاہین آفریدی

اے کیٹیگری کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا، کوشش ہوگی کہ شاندار کارکردگی جاری رکھوں

اے کیٹیگری میں شمولیت اعزاز سمجھتا ہوں، شاہین آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا کہنا ہے کہ اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کیٹیگری میں شمولیت اعزاز سمجھتا ہوں۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ انڈر 19 کرکٹر سے اتنی جلدی قومی ٹیم میں آنا ایک خواب لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے کیٹیگری کو برقرار رکھنا ایک چیلنج ہوگا، کوشش ہوگی کہ شاندار کارکردگی جاری رکھوں۔

شاہین آفریدی نے مزید کہا کہ اے کٹیگری میں شمولیت کے باعث اب کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال کی شاندار کارکردگی کے سبب شاہین آفریدی کو سنٹرل کنٹریکٹ کی بی سے اے کٹیگری میں ترقی دی گئی ہےْ