ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکا تھانہ بہل کا اچانک دورہ , ریکارڈ چیک کیا اور مختلف سیکشنز کامعائنہ کیا

انھوں نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ فرنٹ ڈیسک کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او بھکر نے متعلقہ اہلکار سے تمام تر تفصیلات اور ورکنگ طریقہ کارکے متعلق استفسار کیا

 ڈی پی او بھکر کیپٹن (ر) محمد علی ضیاءکا تھانہ بہل کا اچانک دورہ , ریکارڈ چیک کیا اور مختلف سیکشنز کامعائنہ کیا

تفصیلات کے مطابق امن و امان کی صورتحال، مقدمات کی پراگرس اور دیگر پولیس ورکنگ کا مشاہدہ کرنے کیلئے ڈی پی او بھکر کیپٹن ( ر) محمد علی ضیاءمختلف تھانہ جات اور پولیس چوکیات کے اچانک دورے کررہے ہیں۔اس ضمن میں انھوں نے تھانہ بہل کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انھوں نے تھانے کا ریکارڈ چیک کیا اور مختلف سیکشنز کا معائنہ کیا۔ فرنٹ ڈیسک کی ورکنگ کا جائزہ لینے کیلئے ڈی پی او بھکر نے متعلقہ اہلکار سے تمام تر تفصیلات اور ورکنگ طریقہ کارکے متعلق استفسار کیا۔

بعد ازاں انھوں نے تھانے کے تمام زیر التواءمقدمات کی امثلہ جات اور تفصیلات طلب کیں اور ایس ایچ او تھانہ SI فضل کریم سے ہر مقدمے کی پراگرس کے متعلق پوچھ گچھ کی۔  اس موقع پرڈی پی او بھکر نے ایس ایچ او اور موجود تفتیشی افسران کو سختی سے تاکید کی تمام پینڈنگ مقدمات کو حقائق کی روشنی میں جلد از جلد یکسوءکیا جائے۔ اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور عذر قابل قبول نہیں ہوگا۔ جن مقدمات کے ملزمان ابھی تک گرفتارنہیں ہوئے انھیں دو روز میں گرفتار کرکے تعمیلی رپورٹ جمع کروائی جائے۔

کسی بھی قسم کی سفارش، دبا یا ذاتی تعلقات سے بالا تر ہوکر عین حقائق کی روشنی میں مقدمات کی تفتیش مکمل کی جائے اور مدعیان و متاثرین کی حقیقی معنوں میں داد رسی کی جائے۔ تھانے میں آنے والے تمام درخواست گزاروں اور تفتیش کے سلسلے میں آئے لوگوں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور انکی شکایات و مسائل کا تشفی مداوا یقینی بنایا جائے۔ عوامی شکایات پر کسی بھی پولیس افسر کو ہر گز رعایت نہیں دی جائیگی اور محکمانہ انکوائری کے بعد قرار واقعی سزا دی جائے گی۔