وزیر اعظم عمران خان آج جمعرات کو نو کنڈی تا ماشکیل شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

وزیر اعظم عمران خان آج جمعرات کو نو کنڈی تا ماشکیل شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

اسلام آباد :وزیر اعظم عمران خان  آج  جمعرات کو نو کنڈی تا ماشکیل شاہراہ کی تعمیر کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔ ایوان وزیراعظم کے میڈیا ہائوس سے جاری بیان کے مطابق 103 کلو میٹر نو کنڈی تا ماشکیل دو رویہ شاہراہ کی تعمیر 24 ماہ میں مکمل ہو گی جس سے تقریباً 4 ہزارافراد کیلئے روزگار کے بلاواسطہ اور بالواسطہ مواقع پیدا ہوں گے۔

شاہراہ کی تکمیل کی بدولت تقریباً 880 گاڑیوں کی روزانہ آمدورفت ممکن ہوگی۔ صوبہ بلوچستان میں شاہراہوں کے نو کنڈی تا ماشکیل سیکشن کی تکمیل کے بعد اس شاہراہ کے اطراف علاقوں کی ایران کے بارڈر سے رسائی کم وقت میں ممکن ہو گی جس سے مقامی تجارت میں بالعموم اورخصوصا کھجور کی تجارت میں نمایاں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ ان علاقوں میں سماجی و معاشی ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوگا