غنا علی کا شادی شدہ عورتوں کیلئے معنی خیز پیغام

غنا علی کا شادی شدہ عورتوں کیلئے معنی خیز پیغام

حال ہی میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہونے والی معروف اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر شادی شدہ عورتوں کے لیے معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔اداکارہ غنا علی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر شادی شدہ عورتوں کی رہنمائی کے لیے حضرت علیؓ کا مشہور قول شیئر کیا ہے۔عورتوں کی رہنمائی کے لیے قول کچھ اس طرح ہے کہ ’بے وقوف عورت اپنے شوہر کو غلام بناتی ہے اور غلام کی بیوی بن کر زندگی گزارتی ہے لیکن عقلمند عورت اپنے شوہر کو بادشاہ بناتی ہے اور بادشاہ کی بیوی بن کر زندگی گزارتی ہے۔‘

 غنا علی شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اڑانے والوں پر برہمواضح رہے کہ اداکارہ غنا علی نے سوشل میڈیا پر اپنے شوہر عُمیر گلزار کے ہمراہ تصویریں شیئر کیں تو صارفین کی جانب سے تنقید کے تیر برسنا شروع ہوگئے اور صارفین کی جانب سے اُن کے شوہر کو انکل قرار دے دیا گیا تھا۔جس پر اداکارہ غنا علی نے شوہر کی ظاہری شخصیت کا مذاق اُڑانے والی صارف پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔