عارف لوہار کا اہلیہ کی وفات کے بعد بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام

عارف لوہار کا اہلیہ کی وفات کے بعد بیٹوں کے ہمراہ ویڈیو پیغام

لوک گلوکار عارف لوہار نے اہلیہ کے انتقال کے بعد پہلا ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے ان کیلئے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔

انہوں نے اپنے بیٹوں کے ہمراہ جاری ویڈیو پیغام میں اظہارِ تعزیت کرنے والے تمام مداحوں، فنکاروں کا شکریہ ادا کیا۔اہلیہ کے انتقال کا بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’ان کی اہلیہ کا اچانک 27ویں روزے کو انتقال ہوگیا تھا، انتقال کی وجہ حرکتِ قلب کا بند ہونا ہے۔‘عارف لوہار نے کہا کہ وہ اور ان کے بیٹے سب کیلئے دعا گو ہیں مداح اور چاہنے والی بھی ان کی اہلیہ کو اپنی خصوصی دعاؤں میں یاد رکھیں۔عارف لوہار کی اہلیہ کو نمازجنازہ کے بعد لاہور کے شاہ فرید قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔