معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی کا دربار حضرت سید امام علی الحق شہید ؒسیالکوٹ کا دورہ

دربار کے اطراف و گرد و جوار میں سکیورٹی،لنگر اتظامات اور پارکنگ کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات

معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی کا دربار حضرت سید امام علی الحق شہید ؒسیالکوٹ کا دورہ

لاہور: معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی نے دربار حضرت سید امام علی الحق شہید ؒسیالکوٹ کا دورہ کیا۔انہوں نے دربار کے اطراف و گرد و جوار میں سکیورٹی،لنگر اتظامات اور پارکنگ کے مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات دئیے۔انہوں نے آئے ہوئے زائرین کے مسائل سنے اور حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی۔ سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ پنجاب حکومت اولیاء اللہ کے مزارات کی تزئین و آرائش پر پر خاص توجہ دیے رہی ہے۔ اس موقع ڈسٹرکٹ منیجر اوقاف غلام مصطفیٰ نے دربار امام علی الحق شہید رحمتہ اللہ علیہ کی تاریح کے بارے آگاہی دی۔حضرت سید امام علی الحق شہیدؒ المعروف امام صاحبؒ کا شمار ان برگزیدہ ہستیوں میں ہوتا ہے جن کا شجرہ نسب دامادِ رسول ؐ حضرت علی کرم اللہ وجہہ سے جا ملتا ہے۔ آپؒ 757ھ کے دوران دینِ اسلام کی اشاعت و تبلیغ کے سلسلہ میں مدینہ منورہ سعودی عرب سے برصغیر پاک و ہند میں تشریف لائے امام صاحب کو فاتح سیالکوٹ کا اعزاز بھی حاصل ہے۔اس موقع پر انہوں نے زائرین سے ملا قات میں کہا کہ صوفیائے کرام نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے،صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے صوفیاء کی تعلیمات کا ابلاغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔اسی سے دُکھی انسانیت کو سکون اور روادانہ فلاحی معاشرے کی منزل میسر آسکے گی۔