فیصل ایدھی کورونا کا شکار ہو گئے

کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیصل ایدھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔سعد ایدھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کراچی میں ہی ہیں، صرف میں والد کے ساتھ اسلام آباد میں ہوں

فیصل ایدھی کورونا کا شکار ہو گئے

ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی کورونا رپورٹ پازیٹیو آگئی، انہوں نے کورونا کا ٹیسٹ 2 روز قبل کرایا تھا، جس کی رپورٹ آج آئی ہے۔

فیصل ادھی کے صاحبزادے سعد ایدھی نے فیصل ایدھی کے کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فیصل ایدھی اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر فیصل ایدھی قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔سعد ایدھی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے خاندان کے دیگر افراد کراچی میں ہی ہیں، صرف میں والد کے ساتھ اسلام آباد میں ہوں۔

ایدھی حکام نے بتایا ہے کہ فیصل ایدھی میں کورونا کی کوئی بھی علامات نہیں تھیں انہوں نے 2 روز قبل احتیاطاً کورونا کا ٹیسٹ کرایا تھا جو مثبت آ گیا۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ اسلام آباد میں 16 اپریل کو سر درد اور بخار محسوس ہوا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ 2 روز تک یہی علامات رہیں تو دوستوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دیا، اب بظاہر کوئی علامت نہیں لیکن ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔  فیصل ایدھی نے یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر نے ایک ہفتے تک آئسولیشن میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ فیصل ایدھی ایک ہفتہ قبل کراچی سے لاہور گئے تھے، انہوں نے 5 روز قبل 15 اپریل کو اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی جس کے دوران انہیں کورونا ریلیف فنڈ کے لیے عطیہ دیا تھا۔