فضائی الودگی سے عالمی سطح پر سالانہ 5 کھرب ڈالر کے معاشی نقصانات کا سامنا ہے، عالمی بینک

فضائی الودگی سے عالمی سطح پر سالانہ 5 کھرب ڈالر کے معاشی نقصانات کا سامنا ہے، عالمی بینک

اسلام آباد :فضائی الودگی کے باعث عالمی سطح پر سالانہ 5 کھرب ڈالر کے معاشی نقصانات کا سامنا ہے۔ عالمی بینک کی رپورٹ کے مطابق فضائی آلودگی بین الاقوامی معیشت کو بھاری نقصان پہنچا رہی ہے اور اس سے زیادہ تر نقصان ترقی پذیر ممالک کو ہو رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آلودہ ہوا سے ہماری فصلیں اور سبزیاں تو متاثر ہو تی ہی ہیں لیکن اس سے حیاتیاتی تنوع میں بھی کمی کارجحان ہے۔ مزید برآں فضائی آلودگی کے نتیجے میں زمین کی زرخیزی بھی بری طرح متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے